تیل کے نئے کنوؤں کی تلاش 70 سالوں کی کم ترین سطح پر

205

عالمی سطح پر تیل اور گیس کے نئے کنوؤں کی تلاش گذشتہ 70 سالوں کی کم ترین سطح پر رہی ۔

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے تجزیہ کاروں کے حوالہ سے بتایا کہ تیل اور گیس کی تلاش کم ہونے سے آئندہ 10 سالوں میں تیل اور گیس کی پیداوار کم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔

ناروے کی مشاورتی فرم رسٹیڈ انرجی کے ماہر تجزیہ کار نونا ملادا نے کہا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود 2016 میں تیل اور گیس کے دستیاب وسئل میں معمولی اضافہ ہوا اور تیل پیداوار میں ہونے ولا اضافہ 6 ارب بیرل تھا انہوں نے کہا کہ تیل کی پیداوار میں کمی کے مستقبل قریب میں فوری طور پر عالمی سپلائی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔

ملادا نے بتایا کہ گذشتہ سال تیل کی تلاش کے لئے کھودے جانے والے کنووءں کی تعداد 2014 کی تعداد کے مقابلہ میں 40فی صد کم رہی اور یہ تعداد گذشتہ 70 سالوں کی کم ترین سطح پر رہی۔