سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

150

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں0.4فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 1200.11 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ یو ایس گولڈ فیوچر کے تحت قیمتوں میں 0.1فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل کے سودے 1200 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

سنگاپورمیں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.1فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل کے معاہدے 1206.26 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.1فیصد اضافہ ہوا اورمستقبل کے معاہدے 1205.14ڈالر فی اونس میں طے پائے۔