پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

205

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔

آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں2-1 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے میچ میں 92 رنز سے کامیابی حاصل کی، دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے عمدہ کم بیک کیا اور میچ 6 وکٹوں سے جیت کر سیریز برابر کر دی۔

پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں ایک بار پھر برتری حاصل کر لی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں ون ڈے میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔