امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف آسٹریلیا میں بھی مظاہرہ

224

ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارت سنبھالنے کے خلاف آسٹریلوی شہر سڈنی میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مظاہرین اِس خدشے کا اظہار کر رہے تھے کہ ٹرمپ کے دورِ صدارت کے دوران دنیا بھر میں نفرت اور کٹر رویوں میں اضافہ ہو گا۔ سڈنی کے سینٹرل ہائیڈ پارک میں خواتین کی ایک کثیر تعداد نے بھی ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کا اہتمام کیا۔

انہوں نے ایسے بینر اٹھا رکھے تھے، جن پر درج تھا کہ وہ دنیا بھر میں مزاحمت کریں گی، نسائیت اْن کا ٹرمپ کارڈ ہے اور وہ لڑکیوں کی طرح لڑیں گی۔ اس احتجاج کی منتظم مینڈی فرائی بینڈ کا کہنا تھا نسلی پرستی صرف امریکا کا مسئلہ نہیں ہے اور ایسے رویوں کے خلاف آج کا احتجاج ایک تحریک کا آغاز ہے۔