صدر رجب طیب اردوان 22 تا 24 جنوری مشرقی افریقی ممالک میں سے تنزانیہ، موزمبیق اور مڈغاسکر کا دورہ کریں گے۔
ترک صدر کے پریس آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر ایردوان 22 تا 23 جنوری اپنے تنزایہ کے دورے کے دائرہ کار میں تنزانیہ کے صدر جان پومبے جوزف مگوفْلی سے ملاقات کریں گے۔ د ونوں صدور دونوں ممالک کے وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی قیادت میں کریں گے۔
صدر ایردوان تنزانیہ کے دورے کے بعد موزمبیق کا دورہ کریں گے۔ یہ ترکی کے کسی بھی صدر کا پہلا دورہ موزمبیق ہوگا۔ صدر 24 جنوری کو موزمبیق کے صدر فلپ جاسینتو نوسی سے ون ٹو ون اور بعد میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
صدر ایردوان اسی روز اپنے دورہ مڈ غاسکر کے دوران دارالحکومت آنتانانا ریو تشریف لے جائیں گے جہاں وہ صدر ہیری راجہ اونار ی مام پیانان سے ملاقات کریں گے۔ بعد میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات منعقد ہوں گے۔