امریکہ مزید میزائل ڈیفنس سسٹم کی تیاری کا خواہاں

189

ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے وہ ایران اور شمالی کوریا کی جانب سے حملوں کے تحفظ کے لیے جدید طرز کا میزائل ڈیفنس سسٹم تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ بات وہائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر شائع کیے جانے والے ایک پالیسی بیان میں کہی گئی ہے۔وہائٹ ہاؤ س کی ویب سائٹ پر یہ بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے چند ہی منٹوں کے بعد شائع کیا گیا۔

بیان میں میزائل ڈیفنس سسٹم کے متعلق یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا نصب کیا جانے والا دفاعی نظام اسی طرح کا ہے جو اس وقت تیاری کے مراحل میں ہیں یا ان سے مختلف ہو گا۔وہائٹ ہاؤس کے اس بیان میں دفاعی نظام کے بارے میں کسی طرح کی تفصل فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ اس پر کتنی لاگت آئے گی ۔