بونیر میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق

207

پشاور کے ضلع بونیر میں مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق بونیر میں مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری ۔ واقعے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت نو افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔