سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں اڑتالیس گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اتوار اور پیر کے روز کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشن48گھنٹےکیلیےبند رہیں گے جبکہ سی این جی اسٹیشن منگل کوصبح8بجےکھول دیے جائیں گے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ گیس پریشرمیں کمی کی وجہ سےسی این جی اسٹیشن بندکیےگئےہیں۔