پاپوانیو گنی میں 8.0 شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے

214

پاپوانیو گنی میں 8.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کےبعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کردیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کےمطابق اتوار کی صبح پاپوانیو گنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 8.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جب کہ ابتدائی طور پر کسی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

دوسری جانب پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے مزید آفٹرشاکس کی پیش گوئی کی ہے جب کہ پاپوانیو گنی کے حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کردیں ہیں اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔