پاناماکیس قوم کی جان لٹیروں سے چھڑا سکتا ہے،لیاقت بلوچ

228

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس قوم کی جان لٹیروں سے چھڑا سکتا ہے۔

لیاقت بلوچ ٹاون شپ لاہورمیں سابق ایم پی اے احسان اللہ وقاص کی طرف سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کودیئے گئے عوامی ناشتے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے اپیل کی کہ سپریم کورٹ ٹی او آرز پر مضبوط عدالتی کمیشن بنائے جو پاناما لیکس میں ملوث 465 خاندانوں کی تحقیقات کرے، آئین سے ماورا اقدامات پاکستان کے مسائل کا حل نہیں۔لیاقت بلوچ کاکہناتھاکہ ٹرمپ کیخلاف احتجاج سے ثابت ہوگیاکہ میڈیا اور مال و دولت لوگوں کے جذبات کو شکست نہیں دے سکتے۔