سڈنی، آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ

214

سڈنی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بیس اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر سو رنز بنالیے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ سڈنی میں کھیلا جا رہا ہے ۔ مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ گرین شرٹس کے خلاف میزبان ٹیم نے نہایت محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی  لیکن جلد ہی جارحانہ رویہ اختیار کیا اور بیس اوورز کے اختتام تک صرف ایک وکٹ کے نقصان پر سو سے زائد رنز بنا لیے۔

قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، بابر اعظم ، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر اکمل، محمد رضوان، عماد وسیم ، محمد عامر، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں۔