سڈنی: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لئے 354 رنز کا ہدف دے دیا

173

سڈنی میں پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں کینگروز نے جیت کے لئے گرین شرٹس کو 354 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ سڈنی کے میدان میں کھیلا جا رہا ہے۔ مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر مجموعی طور پر 353 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 354 رنز کا ہدف دیا۔

کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 130 رنز کی شاندر اننگ کھیل کر نمایا بلے باز رہے جبکہ عثمان خواجہ 30، اسٹیون سمتھ 49، ٹرویس ہیڈ 51، گلین میکسویل 78  اور  میتھیو ویڈ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

گرین شرٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے حسن علی 5 حریف کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر نمایا باؤلر رہے جب کہ 1 وکٹ محمد عامر کے حصے میں آئی۔