وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ ملک کی تیز رفتارترقی دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وژن سے عاری سابق حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا تھاجبکہ دھرنا گروپ نے انتشار کی سیاست کرکے ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کی ہوس نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیاتھا،قوم کو اندھیروں اورمشکلات سے دوچار کرنے والوں کو آج عوام کی ترقی سے تکلیف ہو رہی ہے۔
ان کاکہناتھاکہ جھوٹے الزامات لگانے والے دھرنا گروپ نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا،مگر کامیابی نعروں کے بجائے عوام کی حقیقی خدمت سے ملتی ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ اندھیروں کو روشنیوں میں بدلنے کا سفر طے ہونے کو ہے، حکومت نے ساڑھے3سال کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔