پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں ٹرین نے کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ افرادجاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق گوجرہ میں چک نمبر 93 ج ب کھلے پھاٹک پر شالیمار ایکسپریس اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پھاٹک کھلا ہوا تھا جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔ مقامی ذرائع کا کہناہے کہ ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔