کینسر سے بچنے کے لئےخشک میوہ جات کھائیں،طبی ماہرین

188

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کم از کم 20 گرام خشک میوہ جات کھانے سے امراض قلب اور کینسر سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

ہاروڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خشک میوہ جات امراض قلب میں 30 فیصد، کینسر میں 15 فیصد اور قبل از وقت موت کے خطرے میں 21 فیصد کمی کرنے کے ساتھ ساتھ ذیابیطس اورکینسر سے بچاؤفراہم کرتے ہیں ماہرین کے مطابق خشک میوہ جات میں ریشہ، میگنیشیئم اور جسم کے لیے فائدہ مند چکنائی موجود ہوتی ہے جو دل کو توانا بناتے اور جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو معمول پر رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کچھ میوہ جات میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی شامل ہوتے ہیں جو ذہنی تناؤ اور کینسر سے حفاظت فراہم کرتے ہیں۔ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ خشک میوہ جات میں چکنائی موجود ہوتی ہے جو موٹاپے کا سبب بن سکتی ہے اس لئے ان کے استعمال میں اعتدال بہتر ہے ۔