ٹرمپ حکومت میں نظم و ضبط کا فقدان رہے گا،جرمن وزیر خارجہ

165

جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں نظم و ضبط کا فقدان رہے گا۔

جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کے داخل ہو جانے کے بعد عالمی نظم و ضبط کا مکمل طور پر خاتمہ اور افرا تفری کے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات، نفرتیں پیدا ہونے کا باعث بنیں گے۔ٹرمپ کے بارے میں جرمنی کے دیگر حکام نے بھی اسی قسم کے بیانات دیئے ہیں۔جرمنی کے نائب چانسلر زیگمار گیبریل نے بھی حلف برداری کے موقع پر ٹرمپ کی جانب سے دیئے جانے والے بیان کو 1920 کے عشرے کی سیاسی لفاظی سے تعبیر کیا ہے۔