چیونٹی الٹا چلنے میں مہارت رکھتی ہے، سائنسدان

220

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چیونٹی چھوٹے سائز کے باوجود اپنا راستہ تلاش کرنے حتیٰ کہ پیچھے کی طرف چلنے میں مہارت رکھتی ہے،اس کی اس صلاحیت کو روبوٹ بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیونٹی جب چھوٹے ٹکڑوں کو لیکر جا تی ہے تو وہ آگے کی طرف چلتی ہے جبکہ بڑے ٹکڑوں کو پیچھے کی طرف سے کھینچ کر انہیں اپنے بلوں میں لے جاتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ چیونٹی کا دماغ چھوٹا ہوتا ہے۔

پروفیسر باربرا یونیورسٹی آف ایڈنبرا سکل آف انفارمیٹکس کا کہنا ہے کہ چیونٹی کا یہ عمل ہمیں نئیمعلومات دیتا ہے جس سے نئے کمپیوٹر ایلگورتھمز کی ترقی میں مدد مل سکتی ہے ۔اور ان معلومات کو روبوٹس کی نقل و حرکت میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔