اسرائیل نے یروشلم میں یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دے دی

159

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ٹیلی فون کیا ہے، ٹیلی فونک رابطہ کے بعد سرائیل نے مشرقی یروشلم میں یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدربننے کے دو روز بعد اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دی ہے جس میں 566 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔اس یہودی بستی کی منظوری اسرائیلی وزیر اعظم بنیاین نیتن یاہو کی درخواست پر ملتوی کی گئی تھی کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غربِ اردن میں غیر قانونی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد کو منظور کیا گیا تھا۔

یروشلم کے نائب میئر نے نئی یہودی بستی کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ اب حالات بدل چکے ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان اتوار کے روز پہلی بار فون پر بات چیت ہوئی ہے ، گفتگو کے ذریعے اسرائیل فلسطین تنازع کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔