مدینہ منورہ ائیرپورٹ نے مشرق وسطیٰ کے دوسرے بہترین ائیرپورٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرپورٹ کونسل انٹرنیشنل(اے سی آئی) کی جانب سے مدینہ منورہ ائیرپورٹ کو مختلف سہولیات کی بنیاد پر خطے کا دوسرا بہترین ہوئی اڈہ قراد دیا گیاہے ۔ ائیرپورٹ کونسل انٹرنیشنل کی جانب سے ایسے ائیر پورٹس کو سروے میں شامل کیا گیا تھا جہاں 5سے لیکر 15ملین تک مسافروں کی آمد ورفت رہتی ہیں۔