وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں ثبوت دے رہے ہیں نہ منی ٹریل ،ہماری ایک بار نہیں 10تلاشی لیں لیکن اپنی بھی تلاشی دیں،عمران خان ہم سے حساب مانگتے ہیں اور اپنا جواب ندارد ہے۔
پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی تلاشی شروع ہے،تحریک انصاف یہ ثبوت فراہم نہ کرنے کی وجہ سے توہین عدالت لگی،آج الیکشن کمیشن میں عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس ہوا ہے،اس سے بڑاتضادکیا ہوگا کہ سپریم کورٹ کے باہر تو بولتے ہیں الیکشن کمیشن کے باہر خاموش۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان الیکشن کمیشن میں ثبوت دے رہے ہیں نہ منی ٹریل،شریف خاندان 35سال پرانے لین دین کی وضاحت کر رہی ہے،ہماری ایک بار نہیں 10بار تلاشی لیں۔لیکن اپنی بھی تلاشی دیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان نے خیرات کے پیسے کہاں خرچ کیے اس کا حساب تو دیں۔عمران خان ہم سے حساب مانگتے ہیں اور اپنا جواب ندارد ہے۔