معاشی تجزیہ کاروں نے سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کو ملکی معیشت کے لئے حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے کہا کہ سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں بہتر ی کا رجحان آئندہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے ۔
ممتاز معاشی ماہرین محمد سہیل اور زبیر چوہدری نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں پچھلے تین سال کے دوران تیزی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 2009ء میں سٹاک مارکیٹ انڈیکس 5 ہزار سے اوپر نہیں جاتا تھا لیکن اب یہ 50 ہزار کی سطح بھی کراس کر گیا ہے۔
یہ بات انتہائی حوصلہ افزاء ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی کے ساتھ ساتھ ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی بنیادی وجہ امن اومان کی صورتحال میں بہتری اور شرح سود میں کمی جیسے بنیادی عوامل کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں یہ بہتری کا رجحان آئندہ بھی جاری رہے گا ۔ پاکستان کو عالمی اداروں کی طرف سے ابھرتی ہوئی معیشت قرار دینے کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔