ایڈیلیڈ میں جاری پانچویں ایک روزہ ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ جاری ہے۔ کینگروز نے بغیر کوئی وکٹ گنوائیں سوسے زائد رنز بنالیے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ کینگروز نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور عثمان خواجہ کی جگہ فالکنر کو شامل کیا جب کہ قومی ٹیم نے بھی عمادوسیم کو آرام دیا اور ان کی جگہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ٹراویس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگ کا آغاز کیا۔ اوپنرز کی جارحانہ بیٹنگ جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل صرف بائیس اوورز کے اختتام تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے ایک سو سینتیس رنز بنالیے۔