امریکی صدر کو عراقی وزیراعظم کا انتباہ

226

عراق کے وزیر اعظم نے امریکی صدر کو خبردار کیا ہے کہ عراق کے تیل کے ذخائر عراقی عوام کی ملکیت ہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر کہ واشنگٹن کو عراقی آئل فیلڈ پر قبضہ کر لینا چاہئے تھا ، ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی تیل عراقی عوام سے متعلق ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو عراقی تیل کے میدانوں کو اپنے قبضے میں لے لینا چاہئے تھا۔ عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ کے کہنے کا مقصد کیا تھا ۔ حیدرالعبادی نے کہاکہ قانون کے مطابق عراقی تیل عراقیوں کی ملکیت ہے ۔