رملہ: اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

136

اسرائیلی فوجیوں نے ایک کار سوار فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے الزام لگزایا ہے کہ کار سوار فلسطینی اپنی گاڑی کو بس اسٹاپ سے ٹکرانا چاہتا تھا، جس کے جوابی حملہ میں اس پر فائرنگ کی گئی۔

اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سےکہنا ہے کہ بس اسٹاپ پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔ فلسطینی سوشل میڈیا کے مطابق فلسطینی شہری رملہ کے قریب ایک پناہ گزین کیمپ کا رہائشی تھا۔