ایشیاء کی بیشتر اسٹاک مارکیٹس میں کاروبار میں تیزی

187

ایشیاء کی بیشتر اسٹاک مارکیٹس میں جمعرات کو حصص کاروبار میں تیزی رہی۔

ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کا مرکزی نکئی 225انڈیکس 1.44فیصد یا 275.34پوائنٹس اپ کے ساتھ لنچ بریک پر 19,332پز بند ہوا جبکہ ٹاپکس انڈیکس میں بھی 1.28فیصد اضافہ ہوا اور 1,541پر بند ہوا۔

ہانگ کانگ کا مرکزی ہینگ سینگ انڈیکس 1.35فیصد یا 310.71پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 23,359کے سطح پر بند ہوا۔ شنگھائی کا کمپوزٹ انڈیکس نے 0.13فیصد سے 4.22پوائنٹس حاصل کئے جبکہ شنزن کمپوزٹ انڈیکس میں 0.43فیصد یا 8.27پوائنٹس اضافہ ہوا۔