وائٹ ہاؤس کے ترجمان شین سپائسر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سپائسر نے یومیہ پریس بریفنگ میں ، ملک کے نئے وزیر دفاع جیمز میٹس کی جانب سے امریکا کے نیٹو کے ساتھ ناگزیر تعلق موجود ہونے کے اعلانات کی یاد دہانی پر ٹرمپ کے اس حوالے سے نظریات کو بیان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ، امریکہ کی جانب سے نیٹو کو ادا کردہ رقوم کا ہی بالائے طاق رکھیں تو اس سے حاصل کردہ نتائج کے تسلی بخش نہ ہونے کی سوچ رکھتے ہیں۔ سپائسر نے بتایا کہ ٹرمپ نیٹو کے حاصل کردہ نتائج سے مطمئن نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل کے اعلانات میں اس بات کا دفاع کیا تھا کہ نیٹو اب ایک غیر عملی تنظیم بن چکی ہے اور امریکہ اس ادارے کو ضرورت سے زیادہ ادائیگیاں کر چکا ہے۔