آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچویں ایک روزہ میچ میں جیت کے لئے 370 رنز کا ہدف دے دیا۔ کینگروز کی جانب سے اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 284 رنز کی شراکت قائم کی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آخری میچ ایڈیلیڈ کے میدان میں کھیلا جا رہا ہے ۔ کینگروز نے حریف ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلوی ٹیم کے اووپننگ بلے باز ٹراویس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 284 رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔ ڈیوڈ وارنر 179 رنز کی عمدہ اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے ساتھی ٹراویس ہیڈ 128 رنز کی بڑی اننگ کھیل کر پویلین لوٹے۔
میزبان ٹیم کے دیگر بلے باز اسٹوین سمتھ 4، گیلن میکسویل 13، میتھیو ویڈ 8، پیٹر ہینڈس کوب1 اور مائیکل اسٹارک 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے جنید خان اور حسن علی نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔