ڈیرہ مرادجمالی:واپڈاروڈ پرفائرنگ،دوپولیس اہلکار جاں بحق ، ایک زخمی

122

ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت دو اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ واپڈا روڈ پر پیش آیا جب پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں ایس ایچ او ہدایت اللہ جبکہ ایک اہلکار شامل ہیں ، فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔