ختم نبوت قانون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،اسحاق ڈار

231

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ختم نبوت کے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ،ختم نبوت کے قانون کے تحفظ کے لئے ہزاروں وزارتیں قربان کرنے کوتیارہیں، پاکستان کواسلام کاقلعہ بنائیں گے ،میرا ایمان ہے کہ پاکستان مسلم ممالک کی قیادت کرے گا ،ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کاانجام بھیانک ہوا،آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

اسلام آبادمیں دربارگولڑہ شریف میں منعقدہ تحفظ ناموس رسالت وختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان کواسلام کاقلعہ بنائیں گے ،ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کاانجام بھیانک ہوا،آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ختم نبوت پر کامل یقین ہی مومنوں کا سرمایہ حیات ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔انہوں نے یقین دلایاکہ ختم نبوت قانون پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔اسحاق ڈارنے کہاکہ حضرت پیرمہرعلی شاہ نے آج کے دن ایک مرتد کو چیلنج کیا،اسی سلسلے میں ہم ایک بارپھرعزم کرتے ہیں کہ پاکستان کواسلام کاقلعہ بنایاجائے گا۔انہوں نے کانفرنس میں اپنی شرکت کوخوش قسمتی قراردیتے ہوئے کہاکہ بطور مسلمان ہر ایک کا ختم نبوت کے عقیدے پر ایمان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  قرآن کے مطابق اللہ تعالیٰ اور فرشتے نبی مہربانﷺ پر درود بھیجتے ہیںدرود کود اللہ تعالیٰ بھی پڑھتا ہے اور اپنے فرشتوں کو بھی حکم دیتا ہے ،ہم سب آقا دوجہاںﷺ کے غلام ہیںمیں اپنے آپ کو بھی آقا ۖ کا غلام تصور کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ختم نبوت کے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ،ختم نبوت کے قانون کے تحفظ کے لئے ہزاروں وزارتیں قربان کرنے کوتیارہیںہم ختم نبوت قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ بزرگان دین نے دنیا بھر میں اسلام کی ترویج کے لیے خدمات سرانجام دیںیہ بزرگان اپنی خدمات کی بدولت آج بھی مسلمانوں کے دلوں میں زندہ ہیں اسلام کے لیے بزرگان دین کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے اور میرا ایمان ہے کہ پاکستان مسلم ممالک کی قیادت کرے گا  کانفرنس میں علما و مشائخ عظام سمیت ہزاروں افراد شریک تھے۔

اس موقع پردیگر مقررین کا کہنا تھاکہ پیر مہر علی شاہ نے فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کیلئے لازوال کردار ادا کیا ، حکمرانوں کو ناموس مصطفیﷺ کے تحفظ کیلئے دو ٹوک موقف اپنانا ہوگا۔