اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ٹیلیفون کر کے وزراء کے متنازعہ بیانات سے اپوزیشن کی تشویش سے آگاہ کیا اور کہا ہے کہ وزراء کو متنازعہ بیانات سے روکیں کیونکہ وزراء کا رویہ یہی رہا تو پھر اجلاسوں اور مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔
سید خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مشورہ دیا کہ وزراء سے بات کرنے کے بعد شاہ محمود قریشی کو بھی فون کریں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے خورشید شاہ سے کہا کہ پیر کو ہونے والے اجلاس میں آپ کی موجودگی ضروری ہے آپ اجلاس میں ضرور آئیں جس پر خورشید شاہ نے جواب میں اسپیکر سے کہا کہ ٹانگ میں فریکچر ہو گیا ہے شاید پیر کے اجلاس میں نہ آسکوں۔