عمران خان جلد مستقل ویزے پر باہر جانے والے ہیں،مریم اورنگزیب

205

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سب سے بڑا مسئلہ نفرت اور جھوٹ ہے ، احتساب کی باتیں کرنے والوں نے کے پی کے میں احتساب کمیشن کو تالے لگوا دیئے ، خان صاحب پنجاب کی فکر چھوڑیں خیبرپختون خوا میں صحت اور تعلیم کا نظام ٹھیک کریں ، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان جلد مستقل ویزے پر باہر جانے والے ہیں۔

ساہیوال میں پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ عمران خان کاسب سے بڑا مسئلہ پاکستان سے نفرت اور جھوٹ ہے، انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوملک کی قدرکب ہوگی ،آپ کہتے ہیں انگلستان نے مجھے کرکٹربنایا ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کوخدشہ ہے کسی اورملک کاویزہ نہیں ملے گا۔

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہ خان صاحب ! کے پی میں صحت اورتعلیم کانظام کون ٹھیک کرے گا،آپ نے کے پی میں احتساب کمیشن کو تالا لگایا ، کے پی کانظام انصاف کون ٹھیک کرے گا؟  خان صاحب !جوکام آپ نے اب شروع کیا،پنجاب میں 10سال پہلے شروع ہوا،ہیلتھ کیئرپروگرام نوازشریف کا تحفہ ہے، آپ جلد مستقل ویزے پر باہر جانے والے ہیں۔

عمران خان کے نوکریوں سے متعلق بیان پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان شاید کے پی میں سرکاری نوکری بکنے کاذکرکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  خان صاحب !کے پی میں صحت اورتعلیم کانظام کون ٹھیک کرے گا؟مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ دنیا بھر میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں مثبت باتیں ہورہی ہیں، عمران خان قومی رہنما ہیں ان کو ملک کے دیوالیہ ہونے کے حوالے سے بات نہیں کرنی چاہیئے ۔

مریم اورگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کا آج کو جلسہ دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ جیسے کوئی کارنر میٹنگ چل رہی ہے ۔ اور اگر خان صاحب کو لوگ جمع کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے تو تو خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کو آپ کی مدد کے لئے بھیج سکتے ہیں۔