فلسطینی صدر کل پاکستان پہنچیں گے

215

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس پاکستان کے دورے پرکل اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم نواز شریف اور فلسطینی صدر اسلام آباد میں فلسطین کے نوتعمیر شدہ سفارتخانے کا افتتاح کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس یکم فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے ، ترجمان کے مطابق فلسطینی صدر دورے کے دوران صدر ممنون حیسن ، وزیراعظم نواز شریف اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں ۔ فلسطین کےصدر5وزرا سمیت17رکنی وفدکےہمراہ پاکستان آئیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس کا یہ تیسرا دورہ ہے اس سے پیشتر محمود عباس 2005 اور 2013 میں بھی پاکستان کو دورہ کریں گے ۔ نفیس زکریا کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس اور وزیراعظم نواز شریف اسلام آبادمیں فلسطین کے نوتعمیرشدہ سفارتخانے کا افتتاح کرینگے۔