پیسہ چوری نواز شریف نے کیا ذلیل بچے ہو رہے ہیں ، عمران خان

324

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پیسہ چوری نواز شریف نے کیا ذلیل بچوں کو کروا رہے ہیں ، دنیا میں کوئلے کے پلانٹ بند ہو رہے ہیں یہ لوگ آلودگی پھیلا رہے ہیں ، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ حکمرانوں کی کرپشن ہے ، حکمرانوں نے تمام منافع بخش ادارے تباہ کر دیئے ، خیبرپختونخوا کے ہر تیسرے کنویں سےگیس نکل رہی ہے حکمران کمیشن کی خاطر ایل پی جی خرید رہے ہیں ۔ کہتے ہیں امریکی لوگ بھولے بھالے ہیں جنہوں نے ٹرمپ کو صدر منتخب کر لیا ہے۔

ساہیوال میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب تک آپ کے پاس سفارش نہیں ہو گی تو آپ کو نوکری نہیں ملے گی ، رائے ونڈ کے حکام کے بغیر پنجاب میں کوئی ایس ایچ او نہیں لگ سکتا ، ہمیں اس نظام کو ٹھیک کرنا ہے جس دن ہم نے یہ نظام ٹھیک کر لیا اس دن پاکستان ترقی کرنے لگے گا۔

وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کے تیر چلاتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے ہیں مگر جب ان کو علاج کی ضرورت پڑتی ہے تو یہ باہر چلے جاتے ہیں ، کرپشن سے اور چوری سے پیسہ نواز شریف نے ملک سے باہر بھیجھا اور ذلیل سے بچوں کو کروا رہے ہیں ، ملک کو پیسہ باہر جائے تو ملک مقروض ہی ہو گا اگر ملک مقروض ہو گا تو کون ان کی عزت کرے گا کیوںکہ دنیا میں مقروض لوگوں کی عزت نہیں کی جاتی ۔

سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم نے کسی سے مدد نہیں لینی ، حکومت کو چاہئے کہ کسانوں کی ایسی مدد کریں جیسے بھارت کی حکومت اپنے کسانوں کی کرتی ہے۔ خیبرپختون خوا کی حکومت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں پولیس میں سیاسی بھرتیاں نہیں کی جاتیں ، خیبرپختونخواحکومت نےاسکولوں میں قرآن کی تعلیم لازمی قرارکردی ہے، خیبرپختونخوا میں60 فیصد لوگوں کو انشورنس دی ہے ، خیبرپختونخوا کے لوگ 5 لاکھ روپے تک کا اپنا علاج کراسکتےہیں

امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی لوگ بھولے بھالے ہیں جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب کر لیا ہے ، ٹرمپ کے پرتشدد بیانات کی روشنی میں امریکی ایئرپورٹ پر پاکستانی لڑکی پر تشدد کیا گیا اس کو صرف اتنا قصور تھا کہ اس نے دوپٹہ پہنا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نےامریکا کو کہا کہ ہم امریکیوں کے ویزے بند کردیں گے۔ ملک ٹھیک کردینگےتوایران کی طرح ہم بھی امریکیوں کےویزےبندکردینگے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ حکمرانوں کی کرپشن ہے، ایک ملک کاوزیراعظم پیسہ باہر بھیجتاہے،بچےباہررہتےہیں، پی آئی اےکرپشن کی وجہ سےتباہ ہوئی ہے، خیبرپختونخوامیں ہرتیسرے کنویں سےگیس نکل آتی ہے ، اوجی ڈی سی ایل نےاس لیےکنویں نہیں کھودےکیونکہ کمیشن کماناہے، ساری دنیامیں کوئلےکےپلانٹ بندہورہےہیں یہ آلودگی پھیلاتےہیں، جب دنیا میں کوئلے کے پلانٹ بند ہورہے ہیں تو یہاں کیوں لگائے جارہے ہیں، ہم ہائیڈرو الیکٹرک پاوراسٹیشن لگالیں توسستی اورصاف بجلی ملےگی۔

پاناما کیس سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، جیسے جیسے کیس آگے بڑھتا جارہا ہے ویسے ویسے قطری شہزادے کے خط بھی آتے جا رہے ہیں ، حکمران جانتے تھے کہ جو قطری کورٹ میں خط دے رہا ہے وہ ان کا بزنس پارٹنر ہے۔