وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اوبر اور کریم ٹیکسی سروس بحال

217

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو اوبر اور کریم ٹیکسی سروش فوری بحال کرنے کی ہدایت کر دی۔

ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر اوبر اور کریم ٹیکسی سروش بحال کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کو اوبر اور کریم ٹیکسی سروس سے ملنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام گاڑیوں کو فوری طور پر چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں کمپنیوں کو 15 دنوں اندر قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ترجمان کے مطابق کمپنیاں اپنے آپ کوقانون کے مطابق 15دن کے اندر رجسٹر کرائیں۔ ترجمان کے مطابق دیگر ممالک کے قوائد و ضوابط کی وجہ سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جبکہ ویب اپیلی کیشن سے سیکورٹی مسائل کا خدشہ ہے ۔