ڈیرہ اسماعیل خان:تیزرفتارکار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

169

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی والا کے قریب تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے پیدل چلنے والا 62 شخص جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں کلاچی والا کے قریب 62سالہ شخص عبدالستار ولد شاہ نواز سکنہ گنڈی عاشق پیدل جارہا تھا کہ تیز رفتار موٹر کار نمبر ایل ای ڈی  2855 اس کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کے بھتیجے برکت اللہ نے اس واقعے کی رپورٹ تھانہ گومل یونیورسٹی میں پی پی سی 279/320 کے تحت درج کرادی ہے ۔