اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان کی معیشت میں تبدیلی آئے گی،احسن اقبال

213

منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی اوربنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں تبدیلی آئے گی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے غیر ملکی اخبار کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت سرمایہ کاری کے منصوبوں کا حجم چھیالیس ارب ڈالر کی ابتدائی رقم سے بڑھ کر تقریبا پچپن ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سے پاکستان کی حکومت اور کاروباری اداروں کیلئے چین کے آسان شرائط پر قرضوں کی واپسی میں آسانی پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بعض شعبوں میں براہ راست سرمایہ کاری کی جارہی ہے جس سے ہماری پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہورہا ہے اوربجلی کے منصوبوں میں بھی واضح بہتری آئے گی۔