جہاں ضرورت ہو گی ٹیم میں تبدیلیاں کریں گے،انضمام الحق

204

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جہاں ضرورت ہو گی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کریں گے ، کپتان بنانے کا فیصلہ چیف سلیکٹر نہیں کرتا ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے ہار کے بعد ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ نہیں کریں گے ، جن کھلاڑیوں کا اسٹرائیک ریٹ اچھا ہو گا ان کو موقع ضرور دیں گے ، اور جہاں ضرورت ہو گی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کریں گے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کپتان بنانے یا ہٹانے کا اختیار چیئرمین پی سی بی کے پاس ہو تا ہے چیف سلیکٹر اس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی سے ٹیم کا پوسٹ مارٹم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، زیادہ تر ممالک میں تینوں فارمیٹ کے لئے ایک ہی کپتان ہے ۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ پر اچھے طریقے سے الوداع کہنا چاہئے۔