گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ ہوئی تمام کمپنیوں کے لیے ہدایات

351

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے گلگت بلتستان میں رجسٹر ڈہوئی کمپنیوں کو باضابطہ بنانے کے لیے کمپنیز ریگولرائزیشن ا سکیم (سی آر ایس) کا آغاز کر دیاتاکہ کمپنیاں اپنے زائد المیعاد گوشوارے معمول کی فیس ادا کر کے جمع کرا سکتے ہیں جیسا کہ کمپنیات آرڈیننس، 1984 کے چھٹے جدول میں درج ہے۔اس ا سکیم کا مقصد گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ ہوئی کمپنیوں کو باقاعدگی سے اپنے دستوری گوشوارے جمع کرانے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ ہوئی تمام کمپنیوں کو ان کے ذاتی مفاد میں یہ ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ معمول کی فیس کی ادائیگی سے اپنے زائد المیعاد گوشوارے/سالانہ اکاؤنٹس جمع کروا کر اپنے دستوری ریکارڈ باضابطہ بنانے کے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
اس ا سکیم کا اطلاق تمام کمپنیوں پر ہوگا اور یہ 1فروری 2017سے 30اپریل 2017تک تین ماہ کے عرصے کے لیے کارگر رہے گی۔اس ا سکیم کی بندش کے بعد عدم تعمیل کی مرتکب کمپنیوں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔