حافظ سعید سمیت 38 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

195

وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید سمیت 38 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ای سی ایل میں شامل کیے گئے تمام 38 افراد کا تعلق جماعت الدعوۃ اور لشکر طیبہ سے ہے۔وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے اور تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلے جاری کر دیے،وزارت داخلہ کے مراسلوں کے ہمراہ 38افراد کی فہرست منسلک کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے کو ہدایت جاری کردی ہیں، ان 38  افراد کے نام پاسپورٹس اور شناختی کارڈز بھی بلاک کردیے گئے ہیں ساتھ ہی ان کے اثاثوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔مزید اطلاعات ہیں کہ ان افراد کے بھی اثاثے منجمد کیے جاسکتے ہیں جب کہ مرکزی رہنما سمیت جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے پہلے ہی منجمد کیے جاچکے ہیں۔