رینجرزکافیڈرل بی ایریا میں چھاپہ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

193

رینجرز اہلکاروں نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے قبرستان میں چھاپہ مار کے بھاری مقدار میں اسلحے کی کھیپ برآمد کر لی ۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں ایس ایم جیز ، ایل ایم جیز اور ریپیٹرز سمیت سینکڑوں گولیاں شامل ہیں ۔

ترجمان سندھ رینجرز کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے یاسین آباد قبرستان میں چھاپہ مار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے دہشتگردوں نے قبرستان میں چھاپہ تھا ، اسلحہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال کیا جانا تھا ۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں مختلف اقسام کی 315 گولیاں ، پانچ ایس ایم جیز ، دو ایل ایم جیز ، تین ریپیٹرز ، سات پستول اور رائفلز شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق اسلحے کی برآمدگی کے بعد قبرستان کے اس حصے کو سیل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔