توقع ہے سندھ کے نئے گورنر عوام کی مشکلات کم کریں گے،وزیراعظم

175

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے محمد زبیر کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ توقع ہے کہ محمد زبیر سندھ کے عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف نے محمد زبیر کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ محمد ز بیر پر وفاق اور صوبے کے درمیان بہتر روابط کیلئے کردار ادا کریں گے۔ ان کو پیشہ وارانہ صلاحیت کی وجہ سے عہدے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم گورنر سندھ زبیر عمر کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ محمد زبیر سندھ کے عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔