افغانستان ، شدید برفباری کے باعث سالانگ ٹنل بند

648

افغانستان میں شدید برفباری کے باعث سالانگ ٹنل کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیاہے۔

افغان میڈیا کے مطابق سالانگ ٹنل کی بندش کے باعث دارالحکومت کابل کا ملک کے بیشتر شمالی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیاہے۔

ٹنل کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ افغانستان کے شمالی علاقے پہلے سے ہی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اوراب تک شدید سرد موسم سے درجنوں افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہیں جن میں بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہیں۔