گوادر اور پسنی پولیس کی کارروائی،8مغوی بازیاب،خاتون اغواء کارگرفتار

225

گوادر اور پسنی پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران 8مغویوں کو بازیاب کرا کر اغواء میں ملوث  خاتون اغواء کار کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے دوسرے اغواء کار ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والے مغویوں کا تعلق کراچی اور سندھ کے دوسرے علاقوں سے ہے جنہیں بعد میں سندھ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون ملزمہ نسیمہ کی نشاندہی پر پسنی کی وارڈ نمبر 3 میں کارروائی کی گئی جس دوران 8مغویوں کو بازیاب کرایاگیا اور بعدازاں کراچی کے حوالے کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق نسیمہ  اغواء  اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھی جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔