معروف ناول نگار بانو قدسیہ انتقال کر گئیں

293

معروف مصنفہ ، ڈرامہ نگار اور ناول نگار بانو قدسیہ 88 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں ، بانو قدسیہ معروف ادیب اور دانشور اشفاق احمد کی اہلیہ تھیں ، وہ دس روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ماضی کے معروف ادیب اور دانشور اشفاق احمد کی بیوہ اور ممتاز ناول نگار ، ڈرامہ نگار اور مصنفہ بابو قدسیہ 88 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کرگئیں ۔ بانو قدسیہ 28 نومبر 1928 کو پیدا ہوئیں ۔ ان کی تحریروں نے اردو ادب پر انمٹ نقوش چھوڑے ۔ ” راجہ گدھ ” جیسے ناول نے بانو قدسیہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا ۔ راجہ گدھ اردو ادب میں پڑھے جانے والے ناولوں میں ایک ہے ۔ بانو قدسیہ نے اپنے سوگواران میں تین بیٹے ، بہوئیں اور پوتے پوتیاں چھوڑی ہیں۔ بانو قدسیہ کے جسد خاکی کو اسپتال سے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن منتقل کردیا گیا ہے۔ بانو قدسیہ کی نماز جنازہ کل دوپہر ساڑھے تین بجے ادا کی جائے گی ۔