ایران دہشت گردی میں معاونت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک

210

امریکی وزیر دفاع نے ایران کو دہشت گردی میں معاونت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میٹس نے کہا کہ ایران دہشت گردی میں معاونت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے ۔

انھوں نے کہاکہ ایران کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرے کے باعث واشنگٹن حکومت مشرق وسطی میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ امریکا نے گزشتہ روز ہی ایران کے تیرہ شہریوں اور درجن بھر کمپنیوں کو نئی پابندیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ اس اقدام کی وجہ تہران حکومت کا حالیہ بیلسٹک میزائل تجربہ اور اس کی دیگر سرگرمیاں بتائی گئی ہیں۔