کراچی:رینجرز کی کارروائیاں،2 ملزمان گرفتار

148

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 2 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ہفتہ کوترجمان سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاع پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون، کورنگی اور گڈاپ کے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں ایک کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔