امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سرد موسم کی پیش گوئی ہے۔
نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں مارچ کیلئے قدرتی گیس کے سودے 1.9 سینٹ (0.6 فیصد) بڑھ کر 3.187 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ رہے۔ماہرین کے مطابق ملک میں سرد موسم کے باعث آئندہ ہفتے گیس کی طلب 99.1 بلین کیوبک فٹ یومیہ سے بڑھ کر 100.6 بی سی ایف ڈی رہنے کی توقع ہے۔