سوشل میڈیا نے اسلامی اقدار کوتباہ کیا، امام کعبہ

248

امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرسعود الشریم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے جہاں لوگوں میں بیداری اور شعور کیفروغ میں مدد کی وہیں اس کا ایک دوسری اور انتہائی تباہ کن پہلو یہ ہے کہ اس نے اسلامی اور معاشری روایات کوتباہ برباد کرکے رکھ دیا۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق مسجد حرام میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ الشریم نے کہا کہ مال ودولت اور جدید آلات وسائل بھی اللہ کی نعمتیں ہیں مگر ہم ان کا غلط استعمال معاشرے اور اسلامی روایات واقدار کے لیے تباہ کن ہے۔

جدید ابلاغی الات وسائل نے دنیا کو ایک بستی میں تبدیل کیا۔ ان وسائل کی مدد سے ہم اپنے اقارب سے دور ہونے کے باوجود رابطیمیں ہیں اور قریب ہیں۔ مگر سوشل میڈیا کا ایک غیرسماجی پہلو ہے۔ اس منفی پہلو نے نوجوان نسل کے دل ودماغ اور بصارت وسماعت ہرچیز پر منفی اثرات ڈالے اور ہم اپنی دینی اور معاشری روایت کو فراموش کرتے جا رہے ہیں۔