بھارت سمجھ لے کشمیر کی آزادی کا دن اب دور نہیں،معراج الہدیٰ صدیقی

276

امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ ساری دنیا میں قاضی حسین احمد کی اپیل پر منایا جانیوالا یوم یکجہتی کشمیر اس با ت کا اعلامیہ ہے کہ دنیا بھر کے حریت پسند عوام مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرتے ہیں اور انکے ساتھ ہیں، بھارت کو اب سمجھ لینا چاہیے کہ کشمیر کی آذادی کا دن اب دور نہیں ہے، بھارت ظلم و جبر کے زریعہ اب کشمیروںکے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جماعت اسلامی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں نکالی جانیوالی ریلی کے اختتام پر سکھر پریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکاءسے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں امیر صوبہ ڈاکٹر معراج الہدی صدیق، امیر ضلع مولانا حزب اللہ جکھرو،کی قیادت میں گھنٹہ گھر سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز پرچم اٹھا رکھے تھے اور کشمیروں کیساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے لگا رہے تھے، ریلی میں شہریوں اور دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

11-ji-sukker

اس موقع پر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، مولانا حزب اللہ جکھرو، پریم یونین کے مرکزی سیکریٹری جنرل ، مزدو رہنماءخیرمحمد تنیومولانا، سلطان لاشاری ، حزب اللہ جکھرو، عبدالحلیم تنیو، مسعود علی خان، نذیر احمد کمبوہ،اکبر شیخ، مولانا عبیداللہ بھٹو ابن آذاد ،جے یو آئی ( س) کے صوبائی رہنماءعلامہ عبدالستار بروہی بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مذید کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل انکے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیریوں کا ان کی آذادی ملنا چاہیے ، اہلیان کشمیر نے 70سال سے آذادی کا علم بلند کر رکھا ہے،بھارت سات لاکھ فوج لگا کر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، آج بھارت جان چکا ہے کہ ظلم و ستم کے زریعہ کشمیریوں کے حریت کو نہیں دبایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں طویل ترین کرفیو لگایا گیا ہے سات لاکھ بھارتی فوج گزشتہ 25 برسوں کے دوران 30لاکھ سے زائد کشمیری عوام کو شہید کر چکی ہے ، لاکھوں لوگ جیلوں میں ہیں پوری قیادت سید علی گیلانی کے ہمراہ پابندی سلاسل ہے،اہل کشمیر ہتھیار ڈالنے کو تیار نہیں، تمام دنیا کے حریت پسند اہل کشمیر کے ساتھ ہیں اقوام متحدہ کی قرارداوں پر عملدامد کے سوا کشمیر کے مسئلہ کا کوئی حل نہیں ہے ، لوگ پوچھنا چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کے ٹھیکدار کہاں ہیں۔

12-ji-sukker

معراج صدیقی نے مذید کہا کہ کشمیر میں کرفیو لگا ہوا ہے کاروبار تباہ ہو گیا ہے کشمیری نوجوانوں کے قافلے نکلتے ہیں اور بھارتی پابندی کو تسلیم نہیںکر رہے، سارے کشمیر ی یک زبان ہو کر کہہ رہے ہیں کہ انہیں بھارت سے آذادی چاہیے، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا ، حقوق انسانی کے نمائندے کشمیر جانے کی اجازت نہیں دے رہا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کا ظلم و ستم آشکار ہے ، اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کی بات کرنے والے کہاں ہیں، عالمی ضمیر کہاں سویا ہوا ہے، کشمیری قربانی دے رہے ہیں بھارت کی غلامی کو پیروں کی ٹھوکر پر رکھے ہوئے ہیں ، وزیر اعظم مودی بھارتی کسانوں سے کہہ رہا ہے کہ پاکستان کا پانی چھین کر تمہیں دونگا، نریندر مودی خبردار ہو جاؤ  پاکستان کو نرم چارہ مت سمجھنا ، بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آتے ہیں مودی اسی کیفیت کا شکار ہے۔

ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ  کشمیر ہمارا ہے، کشمیر سے نکلنے والے دریا بھی ہمارے ہیں، اگر عقل میںبات نہیں آئی تو پاکستان کے نوجوان بدلہ برابر کرنے کیلئے تیار ہیں ، مودی کشمیر تمہارا اٹوٹ ہے اہل کشمیرکو پوری دنیا کے حریت پسند سلام پیش کرتے ہیں ، انڈونیشیا کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا، پاکستان اور کشمیر کے افراد علم حریت بلند کیا ہے کشمیر کی مائیںبیٹیاں اپنے آنچل کو پرچم بنا کر نکلی ہیں ، انشاءاللہ اب کشمیر کی آذادی کا دن دور نہیں ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کو آذادی اور انکا حق خود ارادیت دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔