افغان سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں ، داعش کے 33جنگجو ہلاک

161

افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائی میں داعش کے 33جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں اور اسلحہ کے ذخیرے کو تباہ کردیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے صوبے کے مختلف علاقوں میں زمینی اور فضائی کاروائیوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں 33دہشتگرد مارے گئے ۔کاروائیاں ضلع آچن اور راودات میں کی گئی ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایاکہ فوجی کاروائیو ں کے دوران داعش کے متعد د ٹھکانوں اور اسلحے کے ذخیر ے کو تباہ کردیا گیا ۔دہشتگرد اپنے ٹھکانوں میں دہشتگرد کاروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف تھے ۔افغان ائیرفورس کی کاروائی کے دوران شہریوں کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔